كتاب العتق كتاب العتق حضرت ابوبکر حضرت عمر رضی اللہ عنہما کے زمانے میں ام ولد کا معاملہ
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کے دور میں ام ولد (وہ لونڈی جس کے ساتھ اس کا مالک ہم بستر ہوا اور اس سے اولاد پیدا ہو گئی) کی بیع کیا کرتے تھے۔ جب عمر رضی اللہ عنہ کا دور آیا تو انہوں نے ہمیں اس سے منع کیا تو ہم رک گئے۔ اسنادہ صحیح، رواہ ابوداؤد۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده صحيح، رواه أبو داود (3954)» |