كتاب القصاص كتاب القصاص مسلمان کے خون کی حرمت
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے ہاں پوری دنیا کا تباہ و برباد ہو جانا ایک مسلمان آدمی کے قتل کے مقابلے میں زیادہ آسان ہے۔ “ ترمذی، نسائی۔ اور بعض نے اسے موقوف قرار دیا ہے اور یہی زیادہ صحیح ہے۔ حسن، رواہ الترمذی و النسائی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«حسن، رواه الترمذي (1395) و النسائي (82/7 ح 3991. 3994)» |