كتاب القصاص كتاب القصاص ماں کے پیٹ کے بچّے کی دیت کا بیان
سعید بن مسیّب ؒ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جنین کے بارے میں جسے اس کی ماں کے پیٹ میں قتل کیا جائے، ایک غلام یا ایک لونڈی کی دیت کا فیصلہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جس کے خلاف فیصلہ کیا تھا اس نے کہا: میں اس کی دیت کیسے ادا کروں جس نے نہ پیا، نہ کھایا اور اس سے کلام کیا نہ کوئی چیخ ماری۔ اور اس طرح وہ اس قتل کو رائیگاں قرار دیتا تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تو کاہنوں کا ساتھی ہے۔ “ مالک۔ نسائی نے اسے مرسل روایت کیا ہے۔ صحیح، رواہ مالک و النسائی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«صحيح، رواه مالک (855/2 ح 1659) و النسائي (49/8 ح 4824) ٭ السند مرسل و له شواھد منھا الحديث الآتي (3509)» |