كتاب الإمارة والقضاء كتاب الإمارة والقضاء قسم کے ذریعہ مسلمان کا حق کھا جانا
ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے اپنی قسم کے ذریعے کسی مسلمان شخص کا حق حاصل کیا تو اللہ نے اس کے لیے جہنم کو واجب کر دیا اور اس پر جنت کو حرام قرار دے دیا۔ “ (یہ بات سن کر) کسی آدمی نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا: اللہ کے رسول! خواہ وہ معمولی سی چیز ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”خواہ وہ پیلو کی شاخ ہو۔ “ رواہ مسلم۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«رواه مسلم (137/218)» |