كتاب الفتن كتاب الفتن ایک فتنہ وہ آئے گا کہ قتل بڑھ جائے گا
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”زمانہ (قیامت کے) قریب ہوتا جائے گا، علم ختم کر دیا جائے گا، فتنے ظاہر ہوں گے، (دلوں میں) بخل ڈال دیا جائے گا اور ہرج زیادہ ہو جائے گا۔ “ انہوں نے عرض کیا، ہرج کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”قتل۔ “ متفق علیہ۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«متفق عليه، رواه البخاري (85) و مسلم (11/ 2672)» |