كتاب الفتن كتاب الفتن دجال اللہ تعالیٰ کے قریب بےقدر ہے
مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، دجال کے متعلق، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے، مجھ سے زیادہ کسی نے دریافت نہیں کیا، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے فرمایا: ”وہ تمہیں نقصان نہیں پہنچائے گا۔ “ میں نے عرض کیا: وہ (لوگ یا یہود و نصاریٰ) کہتے ہیں کہ اس کے ساتھ روٹیوں کا پہاڑ اور پانی کی نہر ہو گی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ (دجال) اللہ کے نزدیک ان اشیاء کی وجہ سے مزید ذلیل ہو گا۔ “ متفق علیہ۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«متفق عليه، رواه البخاري (7122) و مسلم (115 / 2939)» |