ولیمے کا بیان वलीमा करना عقیقہ کا بیان “ अक़ीक़े के बारे में ”
بنوضمرہ کے ایک آدمی سے روایت ہے وہ اپنے باپ سے بیان کرتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عقیقے کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں عقوق (نافرمانی) کو پسند نہیں کرتا“، گویا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس نام کو ناپسند کیا اور فرمایا: ”جس کا بیٹا (یا بیٹی) پیدا ہو پھر وہ اپنی اولاد کی طرف سے قربانی کرنا پسند کرے تو قربانی کر لے۔“ زید بن اسلم کی بیان کردہ حدیثیں مکمل ہو گئیں، یہ بائیس حدیثیں ہیں۔
تخریج الحدیث: «185- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 500/2 ح 1103، ك 26 ب 1 ح 1، وسنده ضعيف) التمهيد 304/4، الاستذكار:1035، و أخرجه أحمد (369/5) من حديث مالك به، ورواه أبوداود (2842) من حديث عمرو بن شعيب عن أبيه: أراه عن جده به نحوه وهو هديث حسن وله شواهد.»
|