سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
198. بَابُ: الْخُطْبَةِ بِعَرَفَةَ قَبْلَ الصَّلاَةِ
باب: عرفات میں نماز سے پہلے خطبہ دینے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3010
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ نُبَيْطٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ عَلَى جَمَلٍ أَحْمَرَ بِعَرَفَةَ قَبْلَ الصَّلَاةِ".
نبیط رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرفہ کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز سے پہلے ایک سرخ اونٹ پر سوار ہو کر خطبہ دیتے دیکھا۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 3010]
حضرت نبیط رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو عرفات میں نماز سے پہلے ایک سرخ اونٹ پر خطبہ ارشاد فرماتے دیکھا۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 3010]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الحج 62 (1916)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 158 (1286)، (تحفة الأشراف: 1589)، مسند احمد (4/305، 306) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف، إسناده ضعيف، ابو داود (1916) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 344