سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
45. بَابُ: الْمَوَاضِحِ
باب: ہڈی تک پہنچنے والے زخم کی دیت کا بیان۔
حدیث نمبر: 4856
أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ مَسْعُودٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ، قَالَ: حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: لَمَّا افْتَتَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ، قَالَ فِي خُطْبَتِهِ:" وَفِي الْمَوَاضِحِ خَمْسٌ خَمْسٌ".
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کیا تو خطبے میں فرمایا: ”ہر اس زخم میں جس میں ہڈی کھل جائے، دیت پانچ پانچ اونٹ ہیں“ ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب القسامة والقود والديات/حدیث: 4856]
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ مکرمہ فتح کیا تو اپنے خطبے میں ارشاد فرمایا: ”ہڈی کو ننگا کر دینے والے زخموں میں دیت پانچ پانچ اونٹ ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب القسامة والقود والديات/حدیث: 4856]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الدیات 20 (4566)، سنن الترمذی/الدیات 3 (1390)، (تحفة الأشراف: 8680)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/الدیات 19 (2655)، مسند احمد (2/179، 189، 207، 212)، سنن الدارمی/الدیات 16 (2417) (حسن صحیح)»
وضاحت: ۱؎: بشرطیکہ یہ زخم چہرہ اور سر پر ہو، اگر ان کے علاوہ کسی اور جگہ میں ہے تو اس کا حکم دوسرا ہے، اور وہ یہ ہے کہ قاضی یا پنچ اپنی صوابدید سے جو فیصلہ کریں۔
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن