الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب الجنائز عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: جنازہ کے احکام و مسائل 74. باب آخَرُ فِي فَضْلِ التَّعْزِيَةِ باب: تعزیت کی فضیلت کا بیان۔
ابوبرزہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی ایسی عورت کی تعزیت (ماتم پرسی) کی جس کا لڑکا مر گیا ہو، تو اسے جنت میں اس کے بدلہ ایک عمدہ کپڑا پہنایا جائے گا“۔
۱- یہ حدیث غریب ہے، ۲- اس کی سند قوی نہیں ہے۔ تخریج الحدیث: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 11609) (ضعیف) (اس کی راویہ ”منیہ“ مجہول الحال ہیں)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف، المشكاة (1738) // ضعيف الجامع الصغير (5695)، الإرواء (764) //
|