كتاب الدعوات عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: مسنون ادعیہ و اذکار 50. باب مَا يَقُولُ إِذَا سَمِعَ الرَّعْدَ، باب: بجلی کی گرج سنے تو کیا کہے؟
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بجلی کی گرج اور کڑک سنتے تو فرماتے: «اللهم لا تقتلنا بغضبك ولا تهلكنا بعذابك وعافنا قبل ذلك» ”اے اللہ! تو اپنے غضب سے ہمیں نہ مار، اپنے عذاب کے ذریعہ ہمیں ہلاک نہ کر، اور ایسے برے وقت کے آنے سے پہلے ہمیں بخش دے“۔
یہ حدیث غریب ہے، ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں۔ تخریج الحدیث: «سنن النسائی/عمل الیوم واللیلة 269 (927) (تحفة الأشراف: 7041)، و مسند احمد (2/100) (ضعیف) (سند میں ابو مطر مجہول راوی ہیں)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف، الضعيفة (1042)، الكلم الطيب (158 / 111) // ضعيف الجامع الصغير (4421)، المشكاة (1521) //
قال الشيخ زبير على زئي: (3450) إسناده ضعيف
حجاج ضعيف (تقدم:527) وسقط ذكره من عمل اليوم والليلةللنسائي (927)! |