🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

موطا امام مالك رواية ابن القاسم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

موطا امام مالك رواية ابن القاسم میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (657)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

«اعوذ بعزة الله و قدرته» پڑھنے سے بیماری کا علاج
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 457
519- وعن يزيد بن خصيفة أن عمرو بن عبد الله بن كعب السلمي أخبره أن نافع بن جبير بن مطعم أخبره عن عثمان بن أبى العاص الثقفي أنه أتى رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال عثمان: وبي وجع قد كاد يهلكني. قال: فقال لي: ”امسح بيمينك سبع مرات، وقل: أعوذ بعزة الله وقدرته من شر ما أجد“ قال: ففعلت ذلك، فأذهب الله ما كان بي، فلم أزل آمر به أهلي وغيرهم.
سیدنا عثمان بن ابی العاص الثقفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے اور کہا: مجھے ایسی تکلیف ہے جو قریب ہے کہ مجھے ہلاک کر دے۔ وہ فرماتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنا دایاں ہاتھ (بیماری والی جگہ پر) پھیرو اور سات دفعہ کہو: «أَعُوذُ بِعِزَّةِ اللَّهِ وَقُدْرَتِهِ، مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ» میں اللہ کی عزت اور قدرت کے ساتھ پناہ چاہتا ہوں اس شر سے جسے میں پاتا ہوں۔، انہوں نے کہا کہ میں نے ایسا کیا تو اللہ نے میری تکلیف دور فرما دی۔ میں مسلسل اپنے گھر والوں اور دوسرے لوگوں کو اسی کا حکم دیتا ہوں۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 457]
تخریج الحدیث: «519- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 942/2 ح 1818، ك 50 ب4 ح 9) التمهيد 29/23، الاستذكار: 1753، و أخرجه أبوداود (3891) و الترمذي (2080) من حديث مالك به وقال الترمذي: ”هذا حديث حسن صحيح“ ورواه مسلم (2202) من حديث نافع بن جبير به، من رواية يحيي بن يحيي وجاء فى الأصل: ”عمر بن عبد الله۔۔۔“!»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں