سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
دین میں غلو منع ہے
ترقیم الباني: 1283 ترقیم فقہی: -- 62
-" إياكم والغلو في الدين، فإنما هلك من كان قبلكم بالغلو في الدين".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (حج کے موقع پر) مجھے گھاٹی والی صبح کو فرمایا تھا، اس حال میں کہ آپ اپنی سواری پر کھڑے تھے: ”ادھر آؤ (کنکریاں) اٹھا کر لاؤ۔“ سو میں بیچ کی دو انگلیوں میں رکھ کر پھینکی جانے والی کنکریوں کے حجم کی کنکریاں اٹھا کر لایا، آپ نے ان کو اپنے ہاتھ میں رکھا اور دو دفعہ فرمایا: ”ان جتنی کنکریاں ہوں۔“ پھر آپ نے اپنا ہاتھ بلند کیا۔ راوی حدیث یحییٰ نے ہاتھ سے اشارہ کر کے بات سمجھائی۔ اور فرمایا: ”دین میں غلو کرنے سے بچو، تم سے پہلے والے لوگ دین میں غلو کر نے کی وجہ سے ہلاک ہو گئے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الايمان والتوحيد والدين والقدر/حدیث: 62]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1283