🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

جمعہ مبارک کے لیے غسل کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3971 ترقیم فقہی: -- 510
- (إذا راحَ أحدُكم إلى الجُمعةِ؛ فليغتسل).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ جمعہ کے دن خطبہ دے رہے تھے، ایک آدمی (اور ایک روایت کے مطابق سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ) مسجد میں داخل ہوئے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا: تم لوگ نماز کے معاملے میں تاخیر کیوں کرتے ہو؟ انہوں نے کہا: میں نے جونہی اذان سنی تو وضو کر کے آ گیا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث نہیں سنی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی جمعہ کے لیے (مسجد میں) آئے تو غسل کرے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 510]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3971

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3510 ترقیم فقہی: -- 511
- (اغتسلُوا يوم الجمعة، واغسلُوا رؤوسَكُم، وإن لم تكونوا جنُباً).
طاؤس یمانی کہتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا کہ لوگ اس قسم کی بات کر رہے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: جمعہ کے دن غسل کیا کرو اور سروں کو بھی (اچھی طرح) دھویا کرو، اگرچہ تم جنابت کی حالت میں نہ ہو اور خوشبو بھی لگایا کرو۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: خوشبو کا تو مجھے علم نہیں، البتہ غسل کے بارے میں یہی بات ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 511]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3510

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1796 ترقیم فقہی: -- 512
-" ثلاث حق على كل مسلم: الغسل يوم الجمعة والسواك ويمس من طيب إن وجد".
ایک انصاری صحابی سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: یہ تین چیزیں ہر مسلمان پر حق ہیں: جمعہ کے روز غسل کرنا، مسواک کرنا اور خوشبو لگانا، بشرطیکہ دستیاب ہو۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 512]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1796

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں