سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
اللہ تعالیٰ دوران جماعت صفوں کو ملانے والوں پر رحمت نازل کرتا ہے
ترقیم الباني: 2234 ترقیم فقہی: -- 579
-" إن الله وملائكته يصلون على الذين يصلون الصفوف".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے (نماز میں) صفیں ملانے والوں پر رحمت بھیجتے ہیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 579]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2234
ترقیم الباني: 2532 ترقیم فقہی: -- 580
-" إن الله وملائكته يصلون على الذين يصلون الصفوف، ومن سد فرجة رفعه الله بها درجة".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے صفیں ملانے والوں پر رحمت بھیجتے ہیں۔ اور جو (صف) کے خلا کو پر کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کا درجہ بلند کر دیتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 580]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2532