🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز فجر کب ادا کرتے؟
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 332 ترقیم فقہی: -- 616
-" لقد رأيتنا نصلي مع رسول الله صلى الله عليه وسلم صلاة الفجر في مروطنا، وننصرف وما يعرف بعضنا وجوه بعض".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ فجر کی نماز پڑھتی تھیں، ہم نے اپنی اوڑھنیاں لپیٹی ہوتی تھیں جب ہم نماز سے فارغ ہو کر واپس جاتیں تو (اندھیرے کی وجہ سے) کوئی کسی کے چہرے کو نہیں پہچان سکتی تھی۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 616]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 332

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1115 ترقیم فقہی: -- 617
-" ما بين هذين وقت".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز فجر کے وقت کے بارے میں پوچھا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (جواباً ایک دن) طلوع فجر کے وقت صبح کی نماز پڑھی اور (دوسرے دن) صبح روشن ہونے کے بعد پڑھی، پھر پوچھا: فجر کی نماز کے بارے میں دریافت کرنے والا کہاں ہے؟ (پھر وضاحت کرتے ہوئے فرمایا کہ) اس نماز کا وقت ان دو اوقات کے درمیان۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 617]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1115

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں