سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
بوقت بیعت بعض امور اسلام کو مصلحۃ مستثنیٰ کرنا
ترقیم الباني: 1888 ترقیم فقہی: -- 1399
-" سيتصدقون ويجاهدون إذا أسلموا. يعني ثقيفا".
ابن لھیعہ، ابوزبیر سے بیان کرتے ہیں، انہوں نے کہا: کہ میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے ثقیف قبیلہ کی بیعت کے بارے میں پوچھا: انہوں نے کہا: کہ اس قبیلے نے (بیعت کرتے وقت) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ شرط عائد کی تھی کہ ان پر صدقہ ہو گا نہ جہاد۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عنقریب جب یہ لوگ (پکے) مسلمان ہو جائیں گے تو صدقہ بھی دیں گے اور جہاد بھی کریں گے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الخلافة والبيعة والطاعة والامارة/حدیث: 1399]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1888