سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سونے کی کیفیت
ترقیم الباني: 3557 ترقیم فقہی: -- 3215
- (كانَ تنامُ عيناهُ، ولا ينام قلبُه) .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھیں سوتی تھیں اور دل بیدار رہتا تھا۔ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3215]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3557
ترقیم الباني: 696 ترقیم فقہی: -- 3216
-" تنام عيناي ولا ينام قلبي".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری آنکھیں سوتی ہیں اور دل نہیں سوتا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3216]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 696
ترقیم الباني: 1705 ترقیم فقہی: -- 3217
-" إنا معشر الأنبياء تنام أعيننا، ولا تنام قلوبنا".
عطاء کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہم انبیاء کی جماعت کی آنکھیں سوتی ہیں اور دل نہیں سوتے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3217]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1705