سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
صحابہ کرام کی فضیلت
ترقیم الباني: 3198 ترقیم فقہی: -- 3303
- (كان يقولُ: إنّ الخيرَ خيرُ الآخرِة، أو قال: اللهم لا خير إلا خيرُ الآخرة فاغفر للأنصارِ والمهاجرة) .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: ”بھلائی تو آخرت کی ہی بھلائی ہے۔“ یا یوں فرمایا: ”اے اللہ! بھلائی نہیں ہے مگر آخرت کی بھلائی پس تو انصاریوں اور مہاجروں کو بخش دے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3303]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3198
ترقیم الباني: 34 ترقیم فقہی: -- 3304
-" إذا ذكر أصحابي فأمسكوا، وإذا ذكر النجوم فأمسكوا، وإذا ذكر القدر فأمسكوا".
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب میرے صحابہ کا تذکرہ ہونے لگے تو خاموش رہنا، جب ستاروں کا ذکر ہونے لگے تو خاموش رہنا اور جب تقدیر کے مسئلے کا ذکر ہونے لگے تو خاموش رہنا۔ ”یہ حدیث سیدنا عبداللہ بن مسعود، سیدنا ثوبان، سیدنا عبدللہ بن عمر رضی اللہ عنہم اور طاؤس سے مرسلاً روایت کی گئی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3304]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 34
ترقیم الباني: 435 ترقیم فقہی: -- 3305
-" كان أصحابه يتبادحون بالبطيخ، فإذا كانت الحقائق كانوا هم الرجال".
بکر بن عبداللہ کہتے ہیں کہ اصحاب رسول تربوز (یا خربوزے) کے چھلکے (یا ان دونوں کی بیلیں) ایک دوسرے کو مار کر مزاح کرتے تھے، لیکن جب حقیقت میں (دشمنوں سے گھمسان کے رن) پڑتے تو وہ سخت جنگجو ثابت ہوتے۔ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3305]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 435