سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
بعد میں آنے والے فرزندان امت کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے شدید محبت
ترقیم الباني: 1418 ترقیم فقہی: -- 3400
-" أشد أمتي لي حبا قوم يكونون أو يخرجون بعدي يود أحدهم أن أعطى أهله وماله وأنه رآني".
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” میری امت میں سے مجھ سے سب سے زیادہ محبت کرنے والے وہ لوگ ہوں گے جو میرے بعد پیدا ہوں گے، ان میں سے ہر ایک چاہے گا کہ مجھے دیکھنے کے لیے اپنے اہل و عیال اور مال و منال قربان کر دے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3400]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1418
ترقیم الباني: 1676 ترقیم فقہی: -- 3401
-" إن أناسا من أمتي يأتون بعدي، يود أحدهم لو اشترى رؤيتي بأهله وماله".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت میں میرے بعد ایسے لوگ بھی آئیں گے، کہ جن کی چاہت یہ ہو گی کہ وہ اپنے اہل و عیال اور مال و منال کا فدیہ دے کر میری زیارت کر لیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3401]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1676