سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
قبیلہ مضر کی مذمت
ترقیم الباني: 2752 ترقیم فقہی: -- 3431
-" إن هذا الحي من مضر، لا تدع لله في الأرض عبدا صالحا إلا فتنته وأهلكته حتى يدركها الله بجنود من عباده، فيذلها حتى لا تمنع ذنب تلعة".
ابوطفیل کہتے ہیں کہ میں اور عمرو بن صلیع، سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”یہ مضر کا قبیلہ اللہ تعالیٰ کے ہر بندے کو فتنے میں مبتلا کرے گا اور اس کی ہلاکت کا سبب بنتا رہے گا، حتیٰ کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے لشکروں کے ذریعے اس کی اس طرح گرفت کرے گا اور اسے ذلیل کر دے گا کہ وہ کسی نالہ کی دم نہ بچا سکے گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3431]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2752