سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
اہل یمن کی فضیلت
ترقیم الباني: 1775 ترقیم فقہی: -- 3526
-" أهل اليمن أرق قلوبا وألين أفئدة وأنجع طاعة".
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”یمنی لوگ انتہائی رحمدل اور نرم دل ہیں اور اطاعت و فرمانبراداری کے ذریعے سب سے زیادہ فلاح یاب ہونے والے ہیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3526]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1775
ترقیم الباني: 527 ترقیم فقہی: -- 3527
-" قد أقبل أهل اليمن وهم أرق قلوبا منكم (قال أنس) : وهم أول من جاء بالمصافحة".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب اہل یمن آئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یمنی لوگ آ گئے ہیں، یہ تم سے زیادہ نرم دل والے ہیں۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ پہلے لوگ ہیں جنہوں نے مصافحہ کیا۔ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3527]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 527
ترقیم الباني: 3437 ترقیم فقہی: -- 3528
- (يطلُعُ عليكم أهلُ اليمن كأنّهم السّحاب، هم خيارُ من في الأرض. فقال رجلٌ من الأنصار: ولا نحنُ يا رسولَ الله؟! فسكت، قال: ولا نحن يا رسول الله؟! فسكت، قال: ولا نحن يا رسول الله؟! فقال في الثالثة كلمةً ضعيفةً: إلا أنتُم) .
محمد بن جبیر بن مطعم اپنے باپ سیدنا جبیر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شاہراہ مکہ پر بیٹھے ہوئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یمن کے لوگ تمہارے پاس آئیں گے، گویا کہ وہ بادل ہیں، وہ (اہل) زمین میں سے بہترین لوگ ہیں۔“ ایک انصاری آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا وہ ہم سے بھی (بہتر) ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے۔ اس نے پھر کہا: اے اللہ کے رسول! کیا ہم (سب سے بہتر) نہیں ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خاموشی اختیار کی۔ اس نے پھر کہا: اے اللہ کے رسول! کیا ہم (سب سے بہتر) نہیں ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسری دفعہ پست آواز میں فرمایا: ”سوائے تمہارے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3528]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3437
ترقیم الباني: 3369 ترقیم فقہی: -- 3529
- (لما نزلت: (إذا جاء نصر الله والفتح) ، قال: أتاكم أهل اليمن؛ هم أرق قلوباً، الإيمان يمان، الفقه يمان، الحكمة يمانية) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی ”جب اللہ کی مدد اور فتح آ جائے گی۔“ (سورئ نصر: ۱) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے پاس اہل یمن آ گئے ہیں وہ نرم دل والے ہیں اور یمنی ایمان، یمنی فقہ اور یمنی حکمت و دانائی (بہترین چیزیں ہیں)۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3529]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3369