مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
امام شافعی شیطان سے زیادہ نقصان دہ
حدیث نمبر: 230
يكون فى امتى رجل يقال له محمد بن ادريس اضر على امتى من ابليس و يكون فى امتى رجل يقال له ابوحنيفة هو سراج امتى
”میری امت میں ایک آدمی ہو گا جس کا نام محمد بن ادریس (یعنی امام شافعی) ہو گا، وہ میری امت کے لئے ابلیس سے بھی زیادہ نقصان دہ ہو گا۔ اور میری امت میں ایک آدمی ابوحنیفہ نامی ہو گا وہ میری امت کا چراغ ہو گا۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 230]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے اسے موضوعات میں ذکر کیا ہے۔ [الموضوعات 43/1]
امام سیوطی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ یہ روایت موضوع ہے، اور اسے مامون یا جویباری نے وضع کیا ہے۔ [اللآلي المصنوعة فى الأحاديث الموضوعة 417/1]
امام شوکانی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ یہ ایسا جھوٹ ہے جس کا بطلان محتاج بیان نہیں۔ [الفوائد المجموعة فى الأحاديث الموضوعة ص: 420]
شیخ البانی رحمہ الله نے بھی اسے موضوع قرار دیا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 570]

الحكم على الحديث:
موضوع