مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
ناشرالعلم سب سے بڑا سخی
حدیث نمبر: 276
اجودهم من بعدى رجل علم علما فنشر علمه
”میرے بعد لوگوں میں سب سے بڑا سخی وہ آدمی ہے جس نے علم حاصل کیا اور پھر اپنے علم کے آگے نشر و اشاعت کی۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 276]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام ابن جوزی رحمہ الله نے اسے موضوعات میں ذکر کیا ہے، اور فرمایا ہے کہ امام ابوحاتم رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ یہ حدیث منکر و باطل ہے، اس کی کوئی اصل نہیں۔ [الموضوعات 230/1]
امام سیوطی رحمہ الله نے بھی اسے موضوعات کے ضمن میں ذکر کیا ہے۔ [اللآلي المصنوعة 188/1]
امام ہیثمی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس میں سوید راوی متروک ہے۔ [مجمع الزوائد 406/1]

الحكم على الحديث:
موضوع