مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
باب
حدیث نمبر: 371
اذا اخذ المؤذن فى اذانه وضع الرب يده فوق راسه فلا يزال كذالك حتي يفرغ من اذانه
”جب مؤذن اذان شروع کرتا ہے تو پروردگار اپنا ہاتھ اس کے سر پر رکھ دیتا ہے اور مؤذن کے اذان سے فارغ ہونے تک اسی طرح رہتا ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 371]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام شوکانی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس کی سند میں عمر بن صبح ہے جو بہت زیادہ حدیثیں گھڑنے والا ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 21]
علامہ طاہر پٹنی رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ اس کی سند میں عمر بن صبح اور زید العمی راوی ضعیف ہیں۔ [تذكرة الموضوعات ص: 35]
حافظ ابن عراق رحمہ الله نے بھی یہ کہہ کر کہ ”اس میں عمر بن صبح ہے“ اس کے ضعف کی طرف اشارہ کیا ہے۔ [تنزيه الشريعة المرفوعة 138/2]
شیخ البانی رحمہ اللہ نے بھی اس روایت کو موضوع قرار دیا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 2213]

الحكم على الحديث:
موضوع