مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
باب
حدیث نمبر: 550
نهي ان يلبس السلاح فى بلاد الاسلام فى العيدين الا ان يكونوا بحضرة العدو
”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسلامی علاقوں میں عیدین کے موقع پر اسلحہ پہننے سے منع فرمایا ہے الا یہ کہ دشمن موجود ہو (تو پھر منع نہیں)۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 550]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
اس میں اسماعیل بن زیاد راوی ہے جسے امام ابن حبان رحمہ اللہ نے دجال، اور امام دارقطنی رحمہ الله نے کذاب متروک کہا ہے۔ [العلل المتناهية 471/1]
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس کی سند ضعیف ہے۔ [فتح الباري 455/2]
شیخ البانی رحمہ الله نے اس روایت کو سخت ضعیف قرار دیا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 5654] ، [ضعيف ابن ماجه 271]

الحكم على الحديث:
موضوع