🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:


مصیبت کے وقت اناللہ کہنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 706
من استرجع عند المصيبة جبر الله مصيبته وأحسن عقباه وجعل له خلفا يرضاه
”جو مصیبت کے وقت «انا لله وانا اليه راجعون» پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کا نقصان پورا کر دیتے ہیں، اس کا انجام اچھا فرماتے ہیں اور اسے بدلے میں ایسی چیز عطا فرماتے ہیں جو اسے پسند ہوتی ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 706]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
امام ہیثمی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس میں علی بن طلحہ راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزوائد 77/3]
شیخ البانی رحمہ الله نے اس روایت کو ضعیف کہا ہے۔ [الضعيفة 5001]

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 707
أعطيت أمتى شيئا لم يعطه أحد من الأمم عند المصيبة: إنا لله وإنا اليه راجعون
”میری امت کو مصیبت کے وقت (کہنے کے لیے) ایک ایسی چیز دی گئی ہے جو کسی (دوسری) امت کو نہیں دی گئی (اور وہ یہ ہے) «إنا لله وإنا اليه راجعون» ۔““ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 707]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
امام ہیثمی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس میں محمد بن خالد طحان راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزوائد 76/3]
شیخ البانی رحمہ الله نے اس روایت کو ضعیف کہا ہے۔ [الضعيفة 2824]

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں