🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:


عورتوں کی مخالفت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 806
شاوروهن و خالفوهن
”ان (عورتوں) سے مشاورت کرو مگر ان کی مخالفت کرو۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 806]
تخریج الحدیث: { «لا اصل له» }:
امام ہروی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ ان لفظوں میں کوئی روایت ثابت نہیں۔ [المصنوع ص: 113]
امام سخاوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے اسے کہیں مرفوع نہیں پایا۔ [المقاصد الحسنة ص: 400]
شیخ البانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس کی کوئی اصل نہیں۔ [السلسلة الضعيفة 430]

الحكم على الحديث:
لا اصل له
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 807
لا يفعلن أحدكم أمرا حتى يستشير فإن لم يجد من يستشيره فليستشر امرأة ثم ليخالفها فإن فى خلافها البركة
”تم میں سے کوئی شخص بھی اس وقت تک کوئی کام نہ کرے جب تک مشورہ نہ کر لے اور اگر مشورہ کے لیے کوئی شخص نہ ہو تو کسی عورت سے مشورہ کرے، پھر اس کی مخالفت کرے، کیونکہ اس کی مخالفت میں برکت ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 807]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
اس کی سند میں عیسٰی بن ابراہیم راوی سخت ضعیف ہے۔ [تذكرة الموضوعات ص: 128] ، [الفوائد المجموعة ص: 130] ، [الدرر المنتثرة ص: 12] ، [تنزيه الشريعة 379/2]

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں