مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
بچوں کی نیک تربیت پر اجر عظیم
حدیث نمبر: 842
من ربى صبيا حتى يقول لا اله الا الله لم يحاسبه الله
”جس نے بچے کی تربیت کی حتی کہ وہ کلمہ لا الہ الا اللہ کہنا شروع ہو گیا تو اللہ تعالیٰ اس سے حساب نہیں لے گا۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 842]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام ابن جوزی رحمہ الله نے اسے موضوعات میں ذکر فرمایا ہے۔ [الموضوعات 178/2]
امام سیوطی رحمہ الله اور علامہ طاہر پٹنی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ یہ حدیث صحیح نہیں۔ [اللآلي المصنوعة 77/2] ، [تذكرة الموضوعات ص: 131]
ابن طاہر مقدسی رحمہ الله فرماتے ہیں کہ اس میں سلیمان ابوعمیر راوی ضعیف ہے۔ [ذخيرة الحفاظ 5312]
شیخ البانی رحمہ الله نے اس روایت کو موضوع کہا ہے۔ [الضعيفة 114]

الحكم على الحديث:
موضوع