مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
دعا و استغفار سے نافرمانی فرمانبرداری میں تبدیل
حدیث نمبر: 854
ان العبد ليموت أبواه أو أحدهما وأنه لعاق فلا يزال يدعو لهما و يستغفر لهما حتى يكتب عند الله بارا
”بندے کے والدین یا ان میں سے کوئی ایک فوت ہو جاتا ہے اور وہ ان کا نافرمان ہوتا ہے، پھر وہ ان کے لیے دعا و استغفار کرتا رہتا ہے تو اللہ کے ہاں حسن سلوک کرنے والا فرمانبردار لکھ دیا جاتا ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 854]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام شوکانی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس کی سند میں ایک کذاب راوی ہے اور اس کی ایک دوسری سند بھی ہے لیکن اس میں ایک ضعیف راوی ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 258]
امام سیوطی رحمہ الله اور علامہ طاہر پٹنی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس کى کوئی اصل نہیں۔ [اللآلي المصنوعة 252/2] ، [تذكرة الموضوعات ص: 202]
شیخ البانی رحمہ الله نے اس روایت کو ضعیف کہا ہے۔ [الضعيفة 915]

الحكم على الحديث:
موضوع