🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:


آل محمد اور اہل بیت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1239
آل محمد شجرة النبوة وآل الرحمة وموضع الرسالة
”آل محمد نبوت کا درخت، آل رحمت اور مقام رسالت ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1239]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام ابن جوزی رحمہ اللہ اور امام سیوطی رحمہ اللہ نے اسے موضوع کہا ہے۔ [الموضوعات 5/2] ، [اللآلي المصنوعة 370/1]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1240
من أبغضنا أهل البيت حشره الله يهوديا وان صام وصلي
”جس نے ہم اہل بیت سے بغض رکھا اللہ تعالیٰ اسے یہودی بنا کر اٹھائے گا، اگرچہ وہ نماز و روزہ کا پابند ہی ہو۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1240]
تخریج الحدیث: { «باطل و موضوع» }:
امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے اس حدیث کو باطل، جبکہ شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے موضوع کہا ہے۔ [الموضوعات 7/2] ، [السلسلة الضعيفة 4919]

الحكم على الحديث:
باطل و موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1241
ان شيعتنا يخرجون من قبورهم يوم القيامة على ما بهم من الذنوب والعيوب، وجوههم كالقمر ليلة البدر
”ہمارے گروہ کے لوگ روز قیامت اپنی قبروں سے گناہوں اور عیوب کے باوجود یوں نکلیں گے کہ ان کے چہرے چودہویں کے چاند کی طرح ہوں گے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1241]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام سیوطی رحمہ اللہ اور امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے اسے موضوع کہا ہے۔ [اللآلي المصنوعة 372/1] ، [الموضوعات 7/2]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1242
اشتد غضب الله على من أهراق دمي و اذاني فى عترتي
”اللہ کا غضب اس پر سخت ہے جس نے میرا خون بہایا اور میرے کنبے کے بارے میں اذیت پہنچائی۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1242]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
[الفوائد المجموعة ص: 396]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1243
ان الله جعل ذرية كل نبي من صلبه وجعل ذريتي من صلب على
”اللہ تعالیٰ نے ہر نبی کی اولاد اس کی صلب سے بنائی ہے مگر میری اولاد اس نے علی کی صلب سے بنائی ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1243]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ حدیث صحیح نہیں، اس میں یحییٰ بن علاء راوی ہے، اسے امام احمد رحمہ اللہ نے کذاب و وضاع کہا ہے، اور امام دارقطنی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس کی احادیث موضوع ہیں۔ [العلل المتناهية 215/1] ، [الفوائد المجموعة ص: 397]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں