🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:


حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1268
لو لم أبعث فيكم لبعث عمر
”اگر میں تم میں مبعوث نہ کیا جاتا تو عمر مبعوث کیا جاتا۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1268]
تخریج الحدیث: { «ضعیف» }:
[الموضوعات لابن الجوزي 320/1] ، [تنزيه الشريعة 424/1] ، [ذخيرة الحفاظ 4610] ، [تذكرة الموضوعات ص: 94] ، [المغنی عن حمل الأسفار 833/2]

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1269
لما أسري بي رأيت فى السماء خيلا موقوفة... فقلت لجبريل لمن هذه فقال هذه لمحبي ابي بكر و عمر
”جب مجھے سیر کرائی گئی تو میں نے آسمان میں ایک (خوبصورت، پروں والا، سرخ یاقوت کے سر والا) گھوڑا دیکھا . . . میں نے جبریل علیہ السلام سے پوچھا یہ کس کے لیے ہے، انہوں نے فرمایا: ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما سے محبت کرنے والوں کے لیے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1269]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام سیوطی رحمہ اللہ، امام شوکانی رحمہ اللہ اور امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے اسے موضوع کہا ہے۔ [اللآلي المصنوعة 279/1] ، [الفوائد المجموعة ص: 337] ، [الموضوعات 322/1]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1270
اول من يعطي كتابه بيمينه من هذه الأمة عمر بن الخطاب...
”اس امت میں سب سے پہلے عمر رضی اللہ عنہ کو دائیں ہاتھ میں اعمال نامہ دیا جائے گا۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1270]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے نقل فرمایا ہے کہ یہ حدیث صحیح نہیں، اس میں عمر بن ابراہیم راوی متہم ہے، امام دارقطنی رحمہ اللہ نے اسے کذاب و وضاع کہا ہے۔ [الموضوعات 320/1] ۔ مزید دیکھئے: [اللآلي المصنوعة 276/1] ، [تنزيه الشريعة 394/1]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1271
يا أبا الحسن أحبهما فبحبهما تدخل الجنة
”اے ابوالحسن! (یعنی علی رضی اللہ عنہ) ان دونوں (یعنی ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہ) سے محبت کرو، ان دونوں سے محبت کی وجہ سے ہی تم جنت میں داخل ہو گے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1271]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
[الموضوعات لابن الجوزي 323/1] ، [اللآلي المصنوعة 280/1]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1272
ان فى السماء الدنيا ثمانين ألف ملك يستغفرون الله لمن أحب أبابكر و عمر
”آسمان دنیا میں اسی ہزار فرشتے ہیں جو ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہ سے محبت کرنے والوں کے لیے استغفار کرتے ہیں۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1272]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
خطیب بغدادی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اسے عدوی نے وضع کیا ہے۔ [كما في اللآلي المصنوعة 282/1] ، [الموضوعات 326/1] ، [تنزيه الشريعة 396/1]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1273
من شتم عمر فمأ واه سقر
”جس نے عمر رضی اللہ عنہ کو گالی دی اس کا ٹھکانا جہنم ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1273]
تخریج الحدیث: [الفوائد المجموعة ص: 339]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1274
من سب أبا بكر و عمر قتل ولا يستتاب
”جو ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہ کو گالی دے اسے قتل کر دیا جائے اور اس سے توبہ کا مطالبہ نہ کیا جائے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1274]
تخریج الحدیث: [الفوائد المجموعة ص: 339]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1275
رأيت ليلة أسري بي فى العرش جريدة خضراء فيها مكتوب بنور أبيض لا اله الا الله محمد رسول الله أبو بكر الصديق عمر الفاروق
”میں نے معراج کی رات عرش میں ایک سبز ٹہنی دیکھی جس پر سفید نور سے لکھا ہوا تھا کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں، محمد اللہ کے رسول ہیں، ابوبکر صدیق اور عمر فاروق ہیں۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1275]
تخریج الحدیث: [الفوائد المجموعة ص: 339]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں