مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا بیان
حدیث نمبر: 1326
احكم بيني وبين قاتل ولدي
”(میری بیٹی فاطمہ عرش کے پائے پکڑ کر کہے گی اے عادل و منصف پروردگار!) میرے اور میرے بیٹے کے قاتل کے درمیان فیصلہ فرما۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1326]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ روایت بلاشبہ موضوع ہے۔ [الموضوعات 432/1]
میزان میں ہے کہ یہ روایت باطل ہے، اور امام سیوطی رحمہ اللہ نے بھی اسے موضوع کہا ہے۔ [اللآلي المصنوعة 367/1]
امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ روایت بلاشبہ موضوع ہے۔ [الموضوعات 432/1]
میزان میں ہے کہ یہ روایت باطل ہے، اور امام سیوطی رحمہ اللہ نے بھی اسے موضوع کہا ہے۔ [اللآلي المصنوعة 367/1]
الحكم على الحديث:
موضوع
حدیث نمبر: 1327
اذا كان يوم القيامة نادي مناد من وراء الحجب يا أهل الجمع غضوا أبصاركم عن فاطمة بنت محمد حتي تمر
”قیامت کے روز پردوں کے پیچھے سے ایک منادی اعلان کرے گا کہ اے اس اجتماع کے لوگو! فاطمہ بنت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے گزرنے تک اپنی نطریں جھکائے رکھو۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1327]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
اس میں عباس بن ولید راوی ہے جسے امام دارقطنی رحمہ اللہ نے کذاب کہا ہے۔
امام ابن جوزی رحمہ اللہ اور امام ذہبی رحمہ اللہ نے اسے موضوع قرار دیا ہے۔
شیخ البانی رحمہ اللہ نے بھی اس روایت کو موضوع کہا ہے۔ [أسنی المطالب ص: 45] ، [ الموضوعات 432/1] ، [ذخيرة الحفاظ ص: 355] ، [كشف الخفاء 96/1] ، [السلسلة الضعيفة 2688]

حدیث نمبر: 1328
أتاني جبريل فليحب عليا ومن أحب عليا فليحب فاطمة...
”میرے پاس جبرئیل علیہ السلام تشریف لائے اور فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے محبت کرتے ہیں۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1328]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام ابن عدی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ حدیث باطل اور جھوٹ ہے۔ دیکھئے: [الموضوعات لابن الجوزي 4/2] ، [اللآلي المصنوعة 369/1]
امام ابن عدی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ حدیث باطل اور جھوٹ ہے۔ دیکھئے: [الموضوعات لابن الجوزي 4/2] ، [اللآلي المصنوعة 369/1]
الحكم على الحديث:
موضوع
حدیث نمبر: 1329
من احبني فليحب عليا ومن أحب عليا فليحب فاطمة...
”جسے مجھ سے محبت ہے وہ علی سے محبت کرے اور جسے علی سے محبت ہے وہ فاطمہ سے محبت کرے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1329]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام شوکانی رحمہ اللہ نے نقل فرمایا ہے کہ اس کی سند میں عبداللہ بن حفص واضع راوی ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 395] ۔ مزید دیکھئے: [تنزيه الشريعة 473/1]
امام شوکانی رحمہ اللہ نے نقل فرمایا ہے کہ اس کی سند میں عبداللہ بن حفص واضع راوی ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 395] ۔ مزید دیکھئے: [تنزيه الشريعة 473/1]
الحكم على الحديث:
موضوع