مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
ستر سال کے بوڑھے سے فرشتوں کی محبت
حدیث نمبر: 1397
اذا بلغ (عبدي) سبعين سنة أحبته الملائكة... واذا بلغ تسعين سنة قالت الملائكة أسير الله فى ارضه فغفرله ما تقدم من ذنبه وما تأخر ويشفع فى أهله
”(اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں) جب میرا بندہ ستر سال کی عمر کو پہنچتا ہے تو فرشتے اس سے محبت کرنے لگتے ہیں اور جب نوے سال کی عمر کو پہنچتا ہے توہ فرشتے کہتے ہیں یہ تو اللہ کی زمین میں اس کا قیدی ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے سابقہ اور آئندہ تمام گناہ معاف فرما دیتے ہیں اور اس کے گھر والوں کے حق میں اس کی سفارش بھی قبول فرماتے ہیں۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1397]
تخریج الحدیث: { «ضعیف» }:
امام سیوطی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف اور من گھڑت روایات کے ضمن میں ذکر کیا ہے، اور شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف کہا ہے۔ [اللآلي المصنوعة 130/1] ، [ضعيف الجامع الصغير 4043]
امام سیوطی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف اور من گھڑت روایات کے ضمن میں ذکر کیا ہے، اور شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف کہا ہے۔ [اللآلي المصنوعة 130/1] ، [ضعيف الجامع الصغير 4043]
الحكم على الحديث:
ضعيف