مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
بلا اجازت باہر جانے والی عورت پر جن و انس کے علاوہ ہر چیز کی لعنت
حدیث نمبر: 1497
ان المرأة اذا خرجت من بيتها و زوجها كاره لذالك لعنها كل ملك فى السماء وكل شيء مرت عليه غير الجن والانس حتي ترجع
”عورت جب اپنے گھر سے نکلتی ہے اور شوہر اس کا نکلنا ناپسند کر رہا ہوتا ہے تو واپسی تک آسمان کا ہر فرشتہ اور ہر وہ چیز جس کے قریب سے وہ گزرتی ہے اس پر لعنت کرتی ہے سوائے جنوں اور انسانوں کے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1497]
تخریج الحدیث: { «ضعیف جدا» }:
امام ہیثمی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس میں سوید بن عبدالعزیز راوی متروک ہے۔ [مجمع الزوائد 7669]
شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس روایت کو سخت ضعیف کہا ہے۔ [الضعيفة 1102]
امام ہیثمی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس میں سوید بن عبدالعزیز راوی متروک ہے۔ [مجمع الزوائد 7669]
شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس روایت کو سخت ضعیف کہا ہے۔ [الضعيفة 1102]
الحكم على الحديث:
ضعيف جدا