مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو جن و انس کے شر سے بچا لیا گیا ہے
حدیث نمبر: 1505
يا عم ان الله قد عصمني من الجن والانس
”(نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پہرے کے لیے آپ کے چچا نے کسی کو بھیجنے کا ارادہ کیا تو آپ نے فرمایا) اے میرے چچا! مجھے اللہ تعالیٰ نے جنوں اور انسانوں (کے شر) سے محفوظ کر لیا ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1505]
تخریج الحدیث: { «ضعیف جدا» }:
امام ہیثمی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس میں نضر بن عبدالرحمٰن راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزوائد 81/7]
شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس روایت کو سخت ضعیف کہا ہے۔ [الضعيفة 6440]
امام ہیثمی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس میں نضر بن عبدالرحمٰن راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزوائد 81/7]
شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس روایت کو سخت ضعیف کہا ہے۔ [الضعيفة 6440]
الحكم على الحديث:
ضعيف جدا