🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ (کی فضیلت) کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ بنی مخزوم کی ایک عورت نے چوری کی تو لوگوں نے کہا کہ اس کے بارے میں کون نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سفارش کرے گا؟ (کہ اسے سزا نہ ہو) پس کسی کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے (یہ بات) عرض کرنے کی جرات نہ ہوئی تو سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک بنی اسرائیل میں بھی جب کوئی شریف (بااثر) شخص چوری کرتا تو اسے چھوڑ دیتے اور اگر کوئی غریب شخص چوری کرتا تو اس کا ہاتھ کاٹ ڈالتے، اگر (اس کی جگہ چوری کرنے والی میری بیٹی) فاطمۃالزہراء بھی ہوتی تو میں اس کا بھی ہاتھ کاٹ ڈالتا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1542]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم انھیں اور سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کو اٹھا لیتے اور فرماتے: اے اللہ! ان دونوں سے محبت کر، بیشک میں بھی ان سے محبت کرتا ہوں۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1543]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں