🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

دور جاہلیت کا بیان۔
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سن رکھو! جو کوئی قسم کھانا چاہے تو وہ اللہ کے سوا اور کسی کی قسم نہ کھائے، قریش کے لوگ اپنے باپ دادا کی قسم کھایا کرتے تھے۔ (اس وجہ سے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے باپ دادا کی قسم نہ کھاؤ۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1578]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شاعروں کی باتوں میں سب سے زیادہ سچا لبید (ابن ربیعہ بن عامر) کا یہ کلمہ ہے کہ اللہ کے سوا جو کچھ بھی ہے وہ فنا ہو جائے گا۔ اور (جاہلیت کا ایک شاعر) امیہ بن ابی صلت مسلمان ہونے کے قریب تھا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1579]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں