مختصر صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
پوری رات سونے کی کراہیت کہ اس میں نفلی نماز نہ پڑھے۔
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص کا ذکر کیا گیا کہ وہ صبح تک سوتا ہے (یعنی تہجد کو نہیں اٹھتا) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کے کان میں یا دونوں کانوں میں شیطان پیشاب کر جاتا ہے۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 385]