مختصر صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
جمعہ کے دن خوشبو اور مسواک کا بیان۔
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جمعہ کے دن نہانا اور مسواک کرنا ہر بالغ پر واجب ہے۔ اور خوشبو میسر ہو تو وہ بھی لگانی چاہئے۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 405]