🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

قرآن و حدیث کا پیغام پہنچانے میں ہمارے ساتھ تعاون کیجیے۔
مختصر صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

جس نے نفلی روزہ کی نیت سے صبح کی پھر افطار کر لیا۔
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس آئے اور فرمایا کہ تمہارے پاس کچھ (کھانے کے لئے) ہے؟ ہم نے کہا کہ کچھ نہیں ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تب میں روزے سے ہوں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس کسی اور دن آئے تو میں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہمارے پاس ہدیہ میں حیس آیا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے دکھاؤ اور میں صبح سے روزے سے تھا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھایا۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 630]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں