بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. (أحاديث في النكاح)
(نکاح کے متعلق احادیث)
حدیث نمبر: 854
وعن عائشة رضي الله عنها قالت: طلق رجل امرأته ثلاثا، فتزوجها رجل، ثم طلقها قبل أن يدخل بها، فأراد زوجها الأول أن يتزوجها، فسئل رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم عن ذلك فقال: «لا حتى يذوق الآخر من عسيلتها ما ذاق الأول» . متفق عليه، واللفظ لمسلم.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک مرد نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دیں۔ پھر اس عورت سے ایک دوسرے آدمی نے نکاح کر لیا اور اس سے ہمبستری کئے بغیر ہی اسے طلاق بھی دے دی۔ تو پہلے شوہر نے اس سے نکاح کرنا چاہا۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے متعلق استفسار کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”نہیں! جب تک دوسرا خاوند اس سے اسی طرح لطف اندوز نہ ہو لے جس طرح پہلا خاوند ہوا تھا۔“ (بخاری و مسلم) اور یہ الفاظ مسلم کے ہیں۔ [بلوغ المرام/كتاب النكاح/حدیث: 854]
«وَعَنْ» اور سے – «عَائِشَةَ» عائشہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَتْ» (انہوں نے) کہا: – «طَلَّقَ» طلاق دی – «رَجُلٌ» ایک آدمی نے – «امْرَأَتَهُ» اپنی بیوی کو – «ثَلَاثًا» تین – «فَتَزَوَّجَهَا» پھر اس سے نکاح کیا – «رَجُلٌ» ایک (دوسرے) آدمی نے – «ثُمَّ» پھر – «طَلَّقَهَا» اسے طلاق دے دی – «قَبْلَ» پہلے – «أَنْ يَدْخُلَ بِهَا» اس کے کہ وہ اس سے ہم بستر ہو – «فَأَرَادَ» تو ارادہ کیا – «زَوْجُهَا الْأَوَّلُ» اس کے پہلے شوہر نے – «أَنْ يَتَزَوَّجَهَا» کہ وہ اس سے نکاح کرے – «فَسُئِلَ» تو پوچھا گیا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول سے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «عَنْ ذَلِكَ» اس کے بارے میں – «فَقَالَ» تو آپ نے فرمایا: – «لَا» نہیں – «حَتَّى» یہاں تک کہ – «يَذُوقَ» چکھ لے – «الْآخَرُ» دوسرا – «مِنْ عُسَيْلَتِهَا» اس کے شہد (لذت) میں سے – «مَا ذَاقَ» جو چکھا – «الْأَوَّلُ» پہلے نے۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر اتفاق ہے – «وَاللَّفْظُ» اور الفاظ – «لِمُسْلِمٍ» مسلم کے ہیں۔
اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک آدمی نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دیں، پھر اس سے ایک (دوسرے) آدمی نے نکاح کیا، پھر اس نے ہم بستری سے پہلے ہی اسے طلاق دے دی، تو اس کے پہلے شوہر نے اس سے (دوبارہ) نکاح کرنا چاہا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: ”نہیں، یہاں تک کہ دوسرا (شوہر) بھی اس کا اسی طرح مزہ چکھ لے جس طرح پہلے نے چکھا تھا۔“ (بخاری و مسلم) متفق علیہ، اور الفاظ مسلم کے ہیں۔ [بلوغ المرام/كتاب النكاح/حدیث: 854]

تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الطلاق، باب من جوّز الطلاق الثلاث، حديث:5260، 5261، ومسلم، النكاح، باب لا تحل المطلقة ثلاثًا لمطلقها حتي تنكح زوجًا غيره.....، حديث:1433.»
الحكم على الحديث:
صحيح