🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مسند اسحاق بن راهويه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند اسحاق بن راهويه میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (981)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

بالوں میں خضاب لگانے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 714
اَخْبَرَنَا اَبُوْ عَامِرِ الْعَقَدِیُّ۔ عَبْدُالْمَلِكِ بْنِ عَمْرٍو۔ نَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ وَهْبٍ، عَنِ ابْنِ طَاؤُوْسٍ، عَنْ اِبْرَاهِیْمَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِرَجُلٍ قَدْ خَضَبَ بِالْحِنَّاءِ، فَقَالَ: مَا اَحْسَنَ هٰذَا، ثُمَّ مَرَّ بِاٰخَرَ قَدْ خَضَبَ بِالْحِنَّاءِ وَالْکَتْمِ، فَقَالَ: هٰذَا اَحْسَنُ مِنْ هَذَا؟ ثُمَّ مَرَّ بِاٰخَرَ قَدْ خَضَبَ بِالصُّفْرَةِ، فَقَالَ: ہٰذَا اَحْسَنُ مِنْ هَذَا کُلِّهٖ۔ قَالَ: فَکَانَ طَاؤُوْسٌ یَخْضِبُ (بالصفرة) .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک آدمی کے پاس گزرے جس نے مہندی کا خضاب کیا ہوا تھا (بالوں کو مہندی لگائی ہوئی تھی) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کتنا اچھا ہے۔ پھر آپ ایک دوسرے شخص کے پاس سے گزرے جس نے مہندی اور وسمہ کا خضاب کیا ہوا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ اس سے زیادہ اچھا ہے۔ پھر آپ ایک اور آدمی کے پاس سے گزرے جس نے زرد خضاب کیا ہوا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ان سب سے اچھا ہے۔ راوی نے بیان کیا: طاؤس رحمہ اللہ زرد خضاب کیا کرتے تھے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب اللباس و الزينة/حدیث: 714]
تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب الترجل، باب ماجاء فى خضاب الصفرة، رقم: 4211 . سنن ابن ماجه، كتاب اللباس، باب الخضاب بالصفرة، رقم: 3627 . قال الشيخ الالباني: ضعيف .»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں