🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

190. باب في فَضْلِ الْجُمُعَةِ وَالْغُسْلِ وَالطِّيبِ فِيهَا:
جمعہ اور اس میں غسل کرنے اور خوشبو لگا کر جانے کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1580
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ وَدِيعَةَ، عَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ صَاحِبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "مَنْ اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَتَطَهَّرَ بِمَا اسْتَطَاعَ مِنْ طُهْرٍ، ثُمَّ ادَّهَنَ مِنْ دُهْنِهِ، أَوْ مَسَّ مِنْ طِيبِ بَيْتِهِ، ثُمَّ رَاحَ فَلَمْ يُفَرِّقْ بَيْنَ اثْنَيْنِ وَصَلَّى مَا كُتِبَ لَهُ، فَإِذَا خَرَجَ الْإِمَامُ أَنْصَتَ، غُفِرَ لَهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجُمُعَةِ الْأُخْرَى".
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے اور خوب اچھی طرح پاکی حاصل کرے، پھر تیل لگائے اور گھر میں جو خوشبو میسر ہو استعال کرے، پھر (جمعہ کے لیے) نکلے تو دو آدمیوں کے درمیان نہ گھسے، اور جتنی مقدر ہو نماز پڑھے، پھر جب امام (خطبہ کے لئے) آئے تو خاموش رہے، تو اس کے اس جمعہ سے لے کر دوسرے جمعہ تک سارے گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں۔“ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1580]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1582] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 883] ، [نسائي 1402] ، [ابن حبان 2776، وغيرهم]
وضاحت: (تشریح حدیث 1579)
اس حدیث سے جمعہ کی فضیلت ثابت ہوئی، اور حدیث میں مذکور افعال کو اپنا کر ایک مسلمان ظاہری و باطنی برکات اور نیکی حاصل کرسکتا ہے۔
اللہ تعالیٰ سب کو اس کی تو فیق بخشے، آمین۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں