🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

22. باب في الْجَائِحَةِ:
پھلوں پر آفات کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2592
أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ: أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "مَنِ ابْتَاعَ ثَمَرَةً فَأَصَابَتْهُ جَائِحَةٌ، فَلَا يَأْخُذَنَّ مِنْهُ شَيْئًا. بِمَ تَأْخُذُ مَالَ أَخِيكَ بِغَيْرِ حَقٍّ؟".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص پھل بیچے (خریدے) پھر اس (پھل) پر آفت آجائے تو وہ ہرگز (مشتری) کا مال نہ لے، آخر کس بات پر تم اپنے مسلمان بھائی کا مال لے رہے ہو؟ [سنن دارمي/من كتاب البيوع/حدیث: 2592]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح فقد صرح ابن جريج بالتحديث عند مسلم، [مكتبه الشامله نمبر: 2598] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 1554] ، [أبوداؤد 3470] ، [نسائي 4541] ، [ابن ماجه 2219] ، [ابن حبان 5034]
وضاحت: (تشریح حدیث 2591)
واضح رہے کہ «جَائِحَةٌ» سے مراد حدیث میں وہ آفت ہے جو پھلوں کو برباد کر کے رکھ دے، جیسے شدید بارش، زالہ باری، ٹڈی دل، آندھی، طوفان، آگ وغیرہ۔
امام احمد رحمہ اللہ اور اہلِ حدیث نے اسی حدیث پر عمل کیا ہے اور کہا ہے کہ میوے پر اگر آفت آجائے ایسی کہ کل میوہ تلف ہو جائے تو ساری قیمت بائع سے مشتری کو واپس دلائی جائے گی، اگرچہ یہ آفت مشتری کا قبضہ ہو جانے کے بعد آئے۔
حنفیہ اور شافعیہ کہتے ہیں کہ مشتری نے قبضہ کر لیا پھلوں پر، اب کوئی آفت آئی تو مشتری کا نقصان ہوگا، وہ اس صورت میں بائع کو قیمت واپس کرنی ہوگی کیوں کہ یہ بیع جائز نہیں تھی۔
(وحیدی)۔

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں