🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

معجم صغير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

معجم صغير للطبراني ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1198)
حدیث نمبر لکھیں:
معجم صغير للطبراني ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (1197)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

مسنون طریقہ سے وضو کرنے کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 146
حَدَّثَنَا مُخَوَّلٌ الْمُسْتَمْلِي الْبَغْدَادِيُّ ، حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُؤَدِّبُ ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ مَيْسَرَةَ ، عَنْ أَبِي غَالِبٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ:"إِذَا تَوَضَّأَ الْمُسْلِمُ، فَغَسَلَ يَدَيْهِ كُفِّرَ بِهِ مَا عَمِلَتْهُ يَدَاهُ، فَإِذَا غَسَلَ وَجْهَهُ كُفِّرَ عَنْهُ مَا نَظَرَتْ إِلَيْهِ عَيْنَاهُ، فَإِذَا مَسَحَ بِرَأْسِهِ كُفِّرَ عَنْهُ مَا سَمِعَتْ أُذُنَاهُ، فَإِذَا غَسَلَ رِجْلَيْهِ كُفِّرَ عَنْهُ مَا مَشَتْ إِلَيْهِ قَدَمَاهُ، ثُمَّ يَقُومُ إِلَى الصَّلاةِ، فَهِيَ فَضِيلَةٌ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ زَكَرِيَّا بْنِ مَيْسَرَةَ، إِلا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب مسلمان شخص وضو کرے اور اپنے ہاتھ دھوئے تو اس کے ہاتھوں کے گناہ دور ہو جاتے ہیں جن کا اس کے ہاتھوں نے ارتکاب کیا۔ جب اپنا چہرہ دھوتا ہے تو اس کے وہ گناہ معاف ہو جاتے ہیں جو اس کی آنکھوں نے دیکھے ہیں۔ جب سر کا مسح کرتا ہے تو وہ گناہ معاف ہو جاتے ہیں جن کو اس کے کانوں نے سنا ہو۔ جب پاؤں کو دھوتا ہے تو جن گناہوں کی طرف اس کے قدم چل کر گئے وہ معاف ہو جاتے ہیں۔ پھر نماز کی طرف اٹھتا ہے تو وہ اس کے لیے فضیلت ہوتی ہے۔ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الطَّهَارَة/حدیث: 146]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيرہ، أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 22698، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 152، والطبراني فى «الكبير» برقم: 7975، 7983، 7984، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4440، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1099، قال الشيخ الالبانى صحيح لغيرہ۔
قال الهيثمي: أبو غالب مختلف في الاحتجاج به وبقية رجاله ثقات وقد حسن الترمذي لأبي غالب وصحح له أيضا، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (1 / 222)»

الحكم على الحديث: صحيح لغيرہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں