صحيح الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
58. باب لا تحقرن جارة لجارتها ولو فرسن شاة
کوئی عورت اپنی ہمسایہ عورت کو تحفہ دینا حقیر نہ جانے خواہ ایک پایہ ہی دینا پڑے
حدیث نمبر: 90
90/122 (صحيح بما بعده) عن عمرو بن معاذ الأشهلي، عن جدته ؛ أنها قالت: قال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم:"يا نساء المؤمنات! لا تحقرن امرأة منكن لجارتها، ولو كراع شاة محرق".
عمرو بن معاذ اشہلی اپنی دادی سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اے مومن عورتو! تم میں سے کوئی عورت اپنی ہمسایہ عورت کو تحفہ دینا حقیر نہ سمجھے۔ اگر چہ بکری کا جلا ہوا پایہ ہی کیوں نہ ہو۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 90]
حدیث نمبر: 91
91/123 (صحيح) عن أبي هريرة: قال النبي صلى الله عليه وسلم:"يا نساء المسلمات! يا نساء المسلمات!لا تحقرن جارة لجارتها، ولو فرسن شاةٍ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے مسلمان عورتو! اے مسلمان عورتو! تم میں سے کوئی عورت اپنی ہمسایہ عورت کو تحفہ دینا حقیر نہ سمجھے خواہ بکری کا پایہ ہی کیوں نہ ہو۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 91]