مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (النَّجَاةُ الآخِرَوِيَّةُ مَشْرُوطَةٌ بِالإِيمَانِ بِالنَّبِيِّ الكَرِيمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ)
اخروی نجات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان سے مشروط ہے
حدیث نمبر: 10
10 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: (وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، لَا يَسْمَعُ بِي أَحَدٌ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ يَهُودِيٌّ وَلَا نَصْرَانِيٌّ ثُمَّ يَمُوتُ وَلَمْ يُؤْمِنْ بِالَّذِي أُرْسِلْتُ بِهِ إِلَّا كَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّارِ) رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ” «وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ» ”قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جان ہے“، اس امت کا کوئی بھی یہودی یا نصرانی میرے بارے میں سنے، پھر وہ اس حال میں مر جائے کہ نہ مجھ پر ایمان لایا ہو اور نہ میری لائی ہوئی شریعت پر ایمان لایا ہو، تو وہ دوزخی ہوگا۔“ اس حدیث کو امام مسلم نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كِتَاب الْإِيمَانِ/حدیث: 10]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (153/ 240)»
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح