مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (الاسْتِقَامَةُ فِي الدِّينِ)
استقامت فی الدین
حدیث نمبر: 15
15 - وَعَنْ سُفْيَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الثَّقَفِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قُلْ لِي فِي الْإِسْلَامِ قَوْلًا لَا أَسْأَلُ عَنْهُ أَحَدًا بَعْدَكَ - وَفِي رِوَايَةٍ: غَيْرَكَ - قَالَ:"قُلْ آمَنْتُ بِاللَّهِ، ثُمَّ اسْتَقِمْ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
سفیان بن عبداللہ ثقفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے اسلام کے متعلق کوئی ایسی بات بتائیں کہ میں اس کے متعلق آپ کے بعد کسی سے نہ پوچھوں، اور ایک روایت میں ہے: آپ کے سوا کسی سے نہ پوچھوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کہو میں اللہ پر ایمان لایا، پھر ثابت قدم ہو جاؤ۔“ اس حدیث کو مسلم نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كِتَاب الْإِيمَانِ/حدیث: 15]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (38/ 62)»
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح