🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

1. (بَابٌ)
--
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: Q198-2
Moved
(علم کی فضیلت کے بیان میں یہ کتاب ہے، انسان کی بزرگی دیگر مخلوق پر علم و عقل کی وجہ سے ہے۔ سب سے پہلے انسان کو علم ہی عطا کیا گیا۔ «وَعَلَّمَ آدَمَ» ”حضرت آدم علیہ السلام کو علم دیا گیا۔“ اسی کی بدولت فرشتوں سے بھی مرتبہ میں بڑھ گئے۔ قرآن مجید میں پہلی وحی علم ہی کے بارے میں نازل ہوئی کہ: ﴿اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ﴾ [سورة العلق: 1] ﴿خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ﴾ [سورة العلق: 2] ﴿اقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ﴾ [سورة العلق: 3] ﴿الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ﴾ [سورة العلق: 4] ﴿عَلَّمَ الْإِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ﴾ [سورة العلق: 5] ”اپنے رب کا نام لے کر پڑھیے جس نے انسان کو خون کے لوتھڑے سے پیدا کیا۔ آپ پڑھیے، آپ کا رب بہت عزت والا ہے۔ جس نے قلم کے ذریعے علم سکھایا، جس نے انسان کو وہ سکھایا جو وہ نہیں جانتا تھا۔“ اور فرمایا: ﴿قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ﴾ [سورة الزمر: 9] ”کیا علم والے اور بے علم برابر ہو سکتے ہیں؟“ یعنی دونوں برابر نہیں ہو سکتے، علم والوں کے بڑے درجے ہیں۔ اس جگہ علم سے علمِ شرعی مراد ہے، یعنی قرآن مجید اور حدیثِ شریف اور جو ان دونوں کے موافق ہوں، ذیل میں وہ حدیثیں ہیں جن سے علم کی فضیلت ثابت ہوتی ہے۔) [مشكوة المصابيح/كِتَاب الْعِلْمِ/حدیث: Q198-2]